ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور پریش میستا موت کی دوبارہ جانچ کا مطالبہ - والد کملاکر میستا نے دیا وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم

ہوناور پریش میستا موت کی دوبارہ جانچ کا مطالبہ - والد کملاکر میستا نے دیا وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم

Fri, 21 Oct 2022 20:09:40    S.O. News Service

ہوناور:21؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) ہوناور میں پریش میستا کی موت کے سلسلے میں سی بی آئی نے عدالت میں جو 'بی' رپورٹ داخل کی ہے اور اسے ایک حادثاتی موت بتایا ہے ، اس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پریش کے والد کملاکر میستا نے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کو میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کی دوبارہ جانچ کے احکام دئے جائیں ۔

کملاکر نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی موت غیر فطری انداز میں ہوئی ہے ۔ سی بی آئی نے اس معاملہ میں ثبوت نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے بی رپورٹ داخل کی ہے ۔ جبکہ یہ معاملہ سی بی آئی کو سونپنے تک واردات کو 4 مہینے کا عرصہ گزر چکا تھا اور اس دوران ثبوت مٹا دئے گئے ہیں ۔ اس لئے اس معاملہ کی دوبارہ گہرائی سے جانچ کروانا ضروری ہے ۔ اس ضمن میں سی بی آئی کو ہدایات جاری کی جائیں ۔  

وزیر اعلیٰ نے کملاکر کی باتوں کو توجہ سے سنتے ہوئے دلاسہ دیا کہ وہ ایک باپ کے درد کو سمجھ سکتے ہیں ۔ لہِذا " دوبارہ جانچ کے سلسلے میں مناسب اقدام کیا جائے گا ۔"

کملاکر کی ملاقات وزیر اعلیٰ سے کروانے والے وفد میں ضلع شمالی کینرا کے انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری، لیبر منسٹر شیورام ہیبار، فشریز منسٹر ایس انگارا، ایم ایل اے دینکر شیٹی ، سنیل نائک اور کمار نارائنا مارکنڈے شامل تھے ۔ 


Share: